yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

زندگی ۔۔۔ کے ” ز”۔۔۔۔ کا نقطہ “.”

Yesurdu February 1, 2016 1 min read
Share this:
Life ... The "g". The point "."
Life … The “g”. The point “.”

میں اپنی کتاب(اصول و اسلوبِ زندگی) لکھنے بیٹھا تھاکہ اچانک سوال پیدا ہوا کہ زندگی ہے کیا۔۔۔؟ بہت مطالعہ کیا۔۔۔! بہت تجزیے دیکھے۔۔۔! تجربات کا مشاہدہ کیا۔۔۔! تبصرہ نگاروں سے ملا۔۔۔! شاعروں و ادیبوں سے پوچھا۔۔۔! کہ شاید زندگی کے بارے میں کوئی تو جانتا ہو گا کہ کیا ہے زندگی ۔۔۔؟ مگر ہر چند کچھ باتیں کر کے خاموش ہو گیا۔۔۔ مگر کیوں۔۔۔؟ میں نے ہر کسی کے تجربے و مشاہدے و تجزیے کا بخوبی مطالعہ کیا کہ شاہد کچھ سمجھ میں آجائے مگر سب کچھ نا پید ہی رہا، کچھ سمجھ نہ آیا کہ کیا ہے زندگی۔۔۔؟ زندگی تو دور کی بات ۔۔۔ میں ۔۔۔ زندگی ۔۔۔ کے ” ز”۔۔۔۔ کے نقطہ “.” سے آگے بڑھ ہی نہیں سکا تو زندگی کو کیا سمجھ پاتا، زندگی چیز ہی ایسی ہے کہ ہر چند اور ہر پل اور ہر دور میں اس کی تعریف تبدیل ہوتی گئی۔
ہاں۔۔۔! جب زندگی ۔۔۔ کے ” ز”۔۔۔۔ کے نقطے “.” کو بغور دیکھا اور اس کے ارد گرد گھوما تو کچھ سمجھ میں آیا کہ اسی ایک نقطہ کے وجود سے ہی ہماری زندگی کا قیام عمل میں آیا، یہ ایک نقطہ “.” بظاہر تو کچھ نہیں مگر اپنے اندر پوری ایک داستان لیے بیٹھا ہے۔ انسان اگر اسی ایک نقطہ “.” کو دیکھے کہ یہ نقطہ “.” کس طرح انسانی روپ میں بدل جاتا ہے۔ کائنات کی ہر چیز کو دیکھا تو ہر چیز کے اندر یہ نقطہ “.” موجو د پایا، آسمان، زمین، پہاڑ، سمندر، دریا، پتھر ، سانس، جاندار، بے جان، یہاں تک کہ موت و حیات میں بھی اسی نقطہ “.” کی موجودگی کو دیکھا تو تب یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ آخر یہ نقطہ “.” ہی اصل زندگی کا نام ہے۔
نقطہ “.” نے ہم کو مسکرانے کا طریقہ پتایا، رونے کے اسباب بتائے ، رشتہ داری نبھانے کے اصول بتائے، دوستی کے فوائد اور دشمنی کے نقصانات سے آگا ہ کیا، اللہ کی اطاعت و فرمانبردای کے قواعد سے آشنا کیا، ختمِ نبوت کو مانتے ہوئے اللہ کے پیارے حبیب ﷺ سے محبت کے قائدے بتائے، یہ وہی نقطہ ہے کہ جس نے ہم کو رزق حلال کمانے کے طریقے بتائے، موت کے بعد کیا کچھ ہونے والا ہے اسی نقطہ “.” نے ہم کوبتا یا ،بڑوں کا ادب اور چھوٹے سے شفقت سے پیش آنے کا سبق دیا، اس نقطہ “.” نے گویا کہ زندگی کے تمام تر پہلوؤں کو ہم پر عیاں کر دیا۔
انسان نہ جانے کیا کچھ پڑھتا ہے، کتنی ڈگریاں ہاتھ میں اُٹھا لیتا ہے، کیا سے کیا بن جاتا ہے، مگر کبھی اس نے ایک پل کے لیے سوچا بھی ہے کہ اس نے جو کچھ پڑھا ہے، جو علم حاصل کیا ہے اس پر اسکا عمل کتنا ہے، زمین پر اس قدر اکڑ اکڑ کر چلتا ہے کبھی ایک پل کے لیے بھی سوچا ہے کہ زمین کے انداسکے ساتھ کیا ہو نے والا ہے۔ دنیا میں ہر کسی کے حقوق کو پا مال کرتا جا رہا ہے، ہر کسی کی اقدار کو روندتا ہوا آگے بڑھتا جا رہا ہے، کیسے انسانیت کو پامال کر تا جا رہا، کیسے دوسروں کے حقوق کو تلف کرتا جارہا ہے، دن رات دنیا ، اور بس دنیا کی فکر لائق رہتی ہے اس کو، کبھی اس کو خوف خدا نہیں آتا، کبھی اس کے دل میں رحم نہیں آتا ۔ کیا ۔۔۔؟ اس کو پتہ نہیں۔۔۔؟ کہ کل کو میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔۔۔؟ یہ دنیا جس میں مجھ کو غرور ہے اس کے اگلے سانس پر بھی میر ا قابو نہیں۔ یہ مخلوق اللہ عزوجل کو کس قدر پیاری ہے ، اور میں اس مخلوق کے ساتھ کیا کچھ کر رہاہوں۔
زندگی کی کتاب کو سمجھنا تو ناممکن تھا مگر اس نقطہ “.” نے یہ بات ضرور سمجھا دی کہ “جس دل میں اللہ کا خوف اور محمد عربی ﷺ کا پیار نہیں تو وہ انسان نہیں”۔ کیوں کہ یہ دو چیزیں ہی ایسی ہیں کہ خوف خدا سے بندہ ہر برے کام سے بری رہتا ہے اور عشق مصطفی ﷺ سے ہر نیک کام کرنے کو من کرتا ہے۔
زندگی کو سمجھتے سمجھتے نہ جانے کتنوں نے اپنی جانوں کے نظرانے دیئے ہیں، تاکہ سمجھ پائیں کہ زندگی کیا ہے۔۔۔؟ اور کس طریقے سے گزارنی ہے۔۔۔؟ زندگی کے اسلوب کیا ہیں۔۔۔؟ اس کے فائدے کیا ہیں۔۔۔؟ مگر زندگی کو غور تو کریں کہ زندگی ہے کیا۔۔۔؟ زندگی ایک ایسا لفظ ہے کہ جو کسی بھی وقت ختم یا تبدیل ہو سکتا ہے، اور اس کے اگلے پل یا لمحے کی کسی کو کوئی بھی خبر نہیں کہ اس کے ساتھ کیا ہو گا۔ کوئی نشانی بھی نہیں ، کوئی علامات بھی نہیں، کوئی گارنٹی بھی نہیں، کوئی بچاؤ کا طریقہ بھی نہیں ۔ پھر ۔۔۔ اس قدر نا تواں و نا قدر چیز کی اہمیت اس قدر کیوں۔۔۔؟
زندگی ۔۔۔ کے ” ز”۔۔۔۔ کے نقطہ “.” سے میں نے آخر میں ایک بار پوچھا کہ تم یہ تو پتا ؤ کہ جب تم کچھ بھی نہیں ہو۔۔۔؟ تو پھر تم کیا ہو۔۔۔؟تمہاری ذات اتنی چھوٹی اور اہمیت اتنی زیادہ کیوں ہے۔۔۔؟ تیری افادیت کیا ہے۔۔۔؟ تیرا مقام کیا ہے۔۔۔؟ تیری بلندی و برتری کیا ہے۔۔۔؟ تیر ا قانون کیا ہے۔۔۔؟ تیرا اصول کیا ہے۔۔۔؟ آخر کا رتم کیا سبق دینا چاہتے ہو۔۔۔؟ تم کیا بتا نا چاہتے ہو۔۔۔؟ تم کتنی گہرائی رکھتے ہو۔۔۔؟ تمہارا کوئی مقام و انتہا ہے ۔۔۔؟ تو اس زندگی ۔۔۔ کے ” ز”۔۔۔۔ کے نقطہ “.” نے مسکراتے ہوئے جوا ب دیاکہ میرا ہی دوسرا نام”زندگی ” ہے۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post عثمان عزیزقادری کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل میلاد(برائے خواتین) کا انعقادکیاگیا
Next Post معذوروں کے ہیلتھ کارڈ بنانے کے لئے پنجاب حکومت کی ٹیم کوٹلہ قاسم خاں پہنچ گئی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.