yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

Yes 2 Webmaster December 30, 2015 1 min read
Earthquake
Share this:
Earthquake
Earthquake

تحریر : اختر سردار چودھری
نئے سال کی آمد آمد ہے اور ہر جانب جشن کا سماں ہے ۔ہر سال اس دن کو منایا جاتا ہے ،نئے انداز سے ،پہلے سے بڑھ کر ،بے جا اسراف سے ایک دوسرے سے بڑھ کر رنگ و نور کی جو محفلیں سجائی جاتی ہیں ۔ہمارے ہاں خوشی کا کوئی تہوار ہو ،اسلامی ہو یا ثقافتی کہا جاتا ہے کہ اس پر اتنے اخراجات کیے جا رہے ہیں ، اس سے اتنے غرباََ کی مدد کی جا سکتی تھی وغیرہ بات تو دل کو لگتی ہے ۔عمل کون کرتا ہے ۔وہ بھی نہیں کرتا جو کہتا ہے ۔اسی لیے بات میں اثر نہیں ۔ ایسا نہ کبھی ہوا ہے اور نہ اس کا امکان ہے ۔ نئے سال کی خوشی میں منانے کے لیے ہمارے ہاں جو فضول خرچی ہوتی ہے، اس سے غریب بچوں کے لیے کتابیں خریدی جاسکتی ہیں ۔لیکن جو جشن مناتے ہیں، ان کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ غربت کس بلا کا نام ہے اور پھر یہ بھی کہ جشن کے ماحول میں کون انسانی مجبوریوں کو سمجھتا ہے اور کسے فکر ہے بہتر تو یہ ہے کہ نئے سال کی خوشی کے ساتھ اسے سال گذشتہ کے احتسا ب کے طور پر منایا جائے ۔ہمیں سوچنا چاہیے کہ گزشتہ سال جوناگہانی آفت کے شکار ہوئے ہیں، ان کی مدد کی جائے۔ نئے سال کی خوشیوں پر جہاں لوگ اربوں ڈالرز خرچ کرتے ہیں وہاں اگر زلزلہ زدگان ،تارکین وطن ،سیلاب متاثرین کی مد د کی جائے تو اس سے ثواب کے ساتھ اطمینان قلب بھی نصیب ہو گا ۔کچھ لوگ یکم جنوری کو نیا سال منانے کے سخت مخالف ہیں

ان سے سوال کرنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ کیا ہماری روز مرہ کی زندگی اسلامی کیلنڈر کے گرد گھومتی ہے ؟ کیا ہم پاکستان کا یومِ آزادی اسلامی کیلنڈر کے مطابق مناتے ہیں ؟آج کا شمسی کیلنڈر ایک مسلمان عمر خیّام کی دین ہے ۔اور عمر خیام مسلمان تھا ۔مسلمان خلیفہ کے حکم سے اس نے یہ شمسی کیلنڈ ر بنایا تھا ۔بے شک نئے سال کی خوشی منانی چاہیے ،لیکن یہ یاد رکھیں ایک سال ہماری زندگی سے کم ہوا ہے۔بقول شاعر
غافل تجھے گھڑیا ل یہ دیتا ہے منادی
گردوں نے گھڑی عمر کی اک اور گھٹادی

سوچنے کی بات یہ بھی ہے کہ ہم نے گزرنے والے سال میں کیا کیا ؟ ۔کسی غریب کی مدد کی ہے؟۔ حقوق العباد کا خیال رکھاہے ؟عبادت میں کوتاہی تو نہیں کی ہے؟ ۔کسی کا دل تو نہیں دکھایا ہے؟ماں باپ کی خدمت کی، کوئی نیکی کا کام جان بوجھ کر تو نہیں چھوڑا؟بدی کے راستے پر تو نہیں چلے؟ کیا جو پچھلے سال اہداف مقرر کیے تھے وہ پورے ہوئے ؟اس بارے لازمی غور کرنا چاہیے کہ اس سال ہم سے کون کون بچھڑ گیا اور کتنے نئے دوست ملے ان کے لیے دعا بھی جو ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے ۔نئے سال کے لیے نئی امیدوں ،خواہشوں ،امنگوں ،ارادوں اور منصوبوںکے ساتھ ہم کو گزرے سال کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے کہ کیا کھویا ؟کیا پایا؟ ۔یہ سال پوری دنیا میں پناہ کے متلاشی افراد کے لیے بہت کٹھن رہا ۔تین سالہ ایلان کی تصویرنے پوری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا ۔دہشت گردوں کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا۔

بہت سے اسلامی ممالک میں جنگ کے بادل چھائے رہے ۔اسلامی ممالک کا اتحاد وجود میں آیا ۔سعودی عرب میں سانحہ منیٰ پیش آیا، جس میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ۔عالم اسلام میں یہ سانحہ انمٹ نقوش چھوڑ گیا ۔گزرے سال میں نیپال ،بھارت کے علاوہ پوری دنیامیں شدید زلزلے آئے ۔ پاکستان کے قریبا تمام بڑے شہروں میںوقفے وقفے سے زلزلے آتے رہے جس کے نتیجے میں مکانوں کی چھتیں گرنے اور عمارتیں منہدم ہونے سے سینکڑوں افراد جاں بحق ،اورہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے،اس گزرے سال پاکستان کی سیاست میں بہت ہلچل رہی ،بہت سے دلخراش واقعات بھی ہوئے ۔سیاسی پارٹیوں کے اتحاد بنتے رہے، ٹوٹتے رہے ۔ سانحہ قصور نے حساس دلوں کو بہت متاثر کیا ۔دوسری طرف ماڈل آیان اور ڈاکٹر عاصم کا کیس اور عمران خان کی شادی اور طلاق کا معاملہ میڈیا پر چھایا رہا ۔اس سال ضرب عضب کا سفر کامیابی سے جاری رہا اور اسے عو امی سپورٹ حاصل رہی۔

فوجی عدالتوں کو قانونی و آئینی حیثیت حاصل ہوئی ۔دیکھا جائے تو سب سے اہم کام جو ہوا ،وہ ہے پاکستان میں 24 سال کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات اور عشرہ بعد بلدیاتی انتخابات کاہونا ہے ۔اس طرح اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوا ۔انتخابات کا نتیجہ حسب سابقہ رہا کہ جس صوبہ میں جس پارٹی کی حکومت تھی ،انہی کے امید وار کامیاب ہوئے ،مثلا َ پنجاب میں مسلم لیگ ن ،سندھ میں پی پی پی اور ایم کیو ایم ،بلوچستان میں جمعیت علما ء اسلام ،کے پی کے میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوئی ۔چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا 46 ارب ڈالر کے 51 اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔مودی کا دورہ پاکستان بھی سال کے آخر میں اس سال کا اہم واقعہ ہے ۔مہنگائی ،بے روزگاری میں اضافہ ہوا ۔زراعت ،معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ۔قتل غارت ،ڈکیتی اور کرپشن کا بازار گرم رہا ۔ہمارے ملک کے یہ حالات کب تک ہم پر سایہ فگن رہیں گے، اس بارے کچھ کہنا مشکل ہے ،بس دعا ہے ،امید ہے ،او ر امید پر دنیا قائم ہے ۔
خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

نئے سال کے آغاز پرمیر ی سب نوجوانوں کیلئے دعا ہے کہ پیارے پاکستان کے اچھے معمار ثابت ہوں اوراللہ تعالی ہمیں دشمنوں سے بچائے اور آنے والے وقت میںقائد اعظم ،محمد علی جوہر ،علامہ اقبال ثابت ہوں۔ہم نئے سال میں عہد کریں کہ ہم مل جل کر رہیں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پاکستان پر اپنی رحمتیں ،برکتیں نازل فرما ۔اے اللہ اے خدائے کارساز ہماری قوم کو ہدایت دے مل جل کر مصیبت کے ماروں کی مدد کرنے کی توفیق دے، ہمارے حکمرانوں کو ملک و قوم کے لیے کام کرنے کی توفیق دے ،یا اللہ میرے ملک کو تمام آفات سماوی و ارضی سے محفوظ رکھے ۔آمین

Muhammad Akhtar Sardar
Muhammad Akhtar Sardar

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Haji Pervez
Previous Post مسلم لیگ بیلجیم کے صدر حاجی پرویز کی جانب سے تمام مسلمانوں کو نئے سال کی مبارکباد
Next Post ایوانوں میں جب تک جرائم پیشہ رہینگے اس وقت تک نہ تو امن ہوگا اور نہ کسی کو انصاف مل سکے گا
France

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.