counter easy hit

پانامہ لیکس ، نواز شریف کیخلاف لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد

Lex Panama, request

Lex Panama, request

درخواست تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو نے دائر کی تھی ، حکومتی موقف سامنے آنے کے بعد بینچ تشکیل دینے کا جائزہ لیا جائے گا :عدالت
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ کارروائی کے دوران درخواست گزار وکیل نے بتایا کیا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے فیملی ممبران کے نام سامنے آئیں ہیں اور اس معاملہ کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لیے درخواست زیر سماعت ہے ۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق پانامہ لیکس کے انکشافات ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے اس کے بارے میں زیر سماعت درخواست پر کارروائی کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے ۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کردی اور قرار دیا کہ درخواست پر وقافی حکومت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور حکومتی موقف آنے کے بعد اس بات کا جائزہ لیا جائے گا آیا پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے یا نہیں ۔