counter easy hit

لاہور میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

Lahore will remain

Lahore will remain

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ، ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد تک ہوگا
لاہور (یس اُردو) لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا ۔ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہلکے بادل تھوڑے وقت کے لئے آتے جاتے رہیں گے لیکن سورج کی تپش کم نہیں کر پائیں گے ۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 35 فیصد تک ہو گا جبکہ ہلکی ہوا بھی چلتی رہے گی ۔ آئندہ چند روز بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے