counter easy hit

لیسکو کے عملہ کی عدم توجہی کی بناء پر کھمبوں سے نیچے آئی ہوئی بجلی کی تاروں سے چھو جانے کی بناء پر ٹرک کو آگ لگنے اور اس میں جل کر جانبحق

Lesco staff's

Lesco staff’s

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سرگودھا روڈ پر اعوان بھٹیاں کے قریب لیسکو کے عملہ کی عدم توجہی کی بناء پر کھمبوں سے نیچے آئی ہوئی بجلی کی تاروں سے چھو جانے کی بناء پر ٹرک کو آگ لگنے اور اس میں جل کر جانبحق ہونیوالے ڈرائیور ظفر کے واقعہ کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں جبکہ ڈرائیور طفر کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے خوشاب اسکے آبائی علاقہ خوشاب روانہ کردیا گیا ہے واضح رہے کہ آگ لگنے سے ٹرک اور اس پر پڑا ہوا ہزاروں روپے مالیت کا سامان بھی جل گیاگیا ، مرنے والے ڈرائیور کی مسخ شدہ نعش کو بڑی مشکل سے جلے ہوئے ٹرک سے نکالا گیاتھا ، علاوہ ازیں فیصل آباد روڈ کی آبادی کھاریانوالہ میں سکول کے راستے میں چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر گزشتہ روز مشتعل نوجوان کے ہاتھوں محنت کش محمد سلیم کے گھر پر حملہ کرکے اس کی بیٹی مدیحہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے ملزم منیر کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے تاہم مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے رات گئے ورثاء کے حوالے کردی ہے اور مقتولہ کے چچا اعظم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔