counter easy hit

لیڈز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائوں گا :محمد عباس

لیڈز: قومی فاسٹ بولر محمد عباس لارڈز کے بعد لیڈز ٹیسٹ میں بھی اچھی پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں،، ان کا کہنا ہے کہ لارڈز کے اعزازی بورڈ پر نام درج کروانے کی خواہش تو پوری نہ Leeds will also show good performance: Mohammad Abbasہوئی لیکن مین آف دی میچ قرار پانے پر وہ خوش ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے محمد عباس کی ہر طرف دھوم مچ گئی۔

فاسٹ بائولر نے اچھی کارکردگی کا کریڈٹ بائولنگ کوچ اظہر محمود کو دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہر محمود کی دی گئی ٹِپس سے بہت فائدہ ہوا۔ محمد عباس کا کہنا تھا لارڈز کے اعزازی بورڈ پر نام درج کرانا ان کی خواہش تھی ایسا تو نہ ہوا لیکن مین آف دی میچ قرار پانے پر وہ خوش ہیں۔

قومی فاسٹ بائولر لارڈز کی پرفارمنس یکم جون سے شروع ہونے والے لیڈز ٹیسٹ میں دہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔