counter easy hit

لیڈز ٹیسٹ:پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Leeds Test: Pakistan's toss and decide to batپاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ لیڈز وکٹ بیٹنگ کے سازگار نظر آ رہی ہے اور اس کا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین میچ میں اپنا ڈیبیو کریں گے، انہیں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ شامل کیا جائے گا۔

پاکستان لیڈز  میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 22 سال بعد سیریز اپنے نام کرنے کیلئے خواہاں ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے وسیم اکرم کی قیادت میں 1996 میں انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں 13-2012 میں بھی انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کر چکی ہے۔