counter easy hit

فواد اور ماہرہ: چہرے سے دیہاتی، لباس سے جدید

چہرے سے دیہاتی اور اکھڑ جبکہ لباس سے جدید نظر آتے فواد خان اور ماہرہ خان کے بھارتی جریدے کے سرورق نے ہر طرف دھوم مچادی۔

Fodad and Maahra: From the face to rural, modern to wearپاکستانی ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ستارے ایک بار پھر بھارت میں جگمگانے لگے۔

پاکستان اور بھارت میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف فواد خان کے آؤٹ لٹ کی تشہیر کے لیےماہرہ خان کے ساتھ فیشن شوٹ کیا۔

اس فیشن شوٹ کی تصویر کو بھارتی جریدے نے اپنا سرورق بنایا ہے جس میں دونوں فنکار بالکل ہی مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں۔

پاکستانی ڈرامے ’ہم سفر‘ کی مشہور اس جوڑی کو ان کے مداح  جلد فلم ’مولا جٹ‘ میں ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر ہیں۔