yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندا طبع لوگ

Yes 1 Webmaster December 16, 2015 1 min read
Dr. Mohammad Hamidullah
Share this:
Dr. Mohammad Hamidullah
Dr. Mohammad Hamidullah

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال
معروف محدث، فقیہ، قانون دان اور اسلامی دانشور ،تاریخ قرآن وحدیث کے محقق کو دنیا ڈاکٹر محمد حمید اللہ کے نام سے جانتی ہے ۔ حیدرآباد دکن میں 9 فروری 1908 ء کو پیدا ہوئے ۔آپ 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے ۔ والد کا نام محمد خلیل اللہ تھا، جو خود بھی ایک ادیب اور عالم شخصیت تھے۔دادا محمد صبغت اللہ عظیم علماء تھے، جنہوں نے67 کتابیں عربی ،فارسی ،اردو میں لکھی تھیں ۔ آپ نے گھر میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اس کے بعد جامعہ نظامیہ میں داخلہ لیا اور 1924ء میں درس نظامی مکمل کیا ۔اس کے بعد امتیازی حیثیت سے میٹرک پاس کیا ۔1924ء میں آپ نے جامعہ عثمانیہ میں داخلہ لیا اور اسلام، علم قانون میں ایم اے اور ایل ایل بی کی سند 1930ء میں حاصل کی۔ 1932ء میں جامعہ بون، جرمنی سے ڈی فل کی سند حاصل کی اور پھر اسی جامعہ میں عربی و اردو کے استاد مقرر ہوئے ۔تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ،جرمنی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور جامعہ سوربون میں 11 ماہ میں ڈی لٹ کی سند حاصل کی ۔وطن واپس آ کر جامعہ عثمانیہ میں بطور لیکچرار اور اسسٹنٹ پروفیسرکے 1935 ء سے 1948 تک خدمات سرانجام دیں ۔

پاکستان کا پہلا مسودہ قانون یا قرارداد مقاصد کی تیاری کے لیے 1950 ء میں پاکستان نے جہاں دنیا بھر کے اہم علما سے رابطہ کیا انہی میں ڈاکٹر حمید اللہ بھی شامل تھے ۔آپ نے 1952ء سے 1978ء تک ترکی کی مختلف جامعات میں بطور مہمان استاد خدمات انجام دیں۔ آپ 20 سال سے زائد عرصے تک فرانس کے قومی مرکز برائے سائنسی تحقیق سے وابستہ رہے ۔جامعہ بہاولپور میں 1980ء میں طلبا کو خطبات دیے جنہیں خطبات بہاولپور کے نام سے بعد ازاں شائع بھی کیا گیا۔
پاکستان نے 1985ء میں آپ کو اعلٰی ترین شہری اعزاز ہلال امتیاز سے نوازا۔ آپ نے اعزاز کے ساتھ ملنے والی تمام رقم (ایک کروڑ روپیہ) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارہ تحقیقات اسلامی کو عطیہ کردی۔ اِس جامعہ کا کتب خانہ (لائبریری) ڈاکٹر حمید اللہ کے نام سے موسوم ہے ۔آپ نے علم و تحقیق سے ایسا رشتہ باندھا کہ رشتہ ازدواج سے دور رہے ۔ علم و تحقیق سے شادی کی اورکتابیں ورثہ چھوڑا ۔آپ اردو، عربی، فرانسیسی، جرمن،قدیم و جدید ترکی، اطالوی, فارسی، انگریزی اور روسی وغیرہ سمیت 22 زبانوں پر عبور رکھتے تھے ۔اورانگریزی اور اردو کے علاوہ فرانسیسی، جرمن، عربی، فارسی اور ترکی زبان میں بھی مضامین اور کتابیں لکھی۔

Europe
Europe

ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی تحریروں کی بدولت امریکا، یورپ اور افریقہ میں اسلام پھیلا اور صرف فرانس میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ ڈاکٹر صاحب کی چند مشہور کتابیں اور تصانیف کچھ اس طرح سے ہیں۔ان کی تصانیف، تالیفات، ترجموں، نظر ثانی شدہ کتابوں، کتابچوں اور رسائل کی تعداد 164 کے قریب بنتی ہے ۔ اردو مقالات کی تعداد 350 سے زائد ہے ۔ عربی میں 15 کتابیں جبکہ عربی مقالات کی تعداد 35 ہے ۔فارسی میں 6 مقالات تحریر کیے ۔”تعارف اسلام” دنیا کی 22 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے ۔ قرآن کریم کا مکمل فرانسیسی زبان میں ترجمہ اور تفسیر ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد صحیفہ ہمام بن منبہ نے (احادیث کی سب سے اولین کتاب ( 677 عیسوی۔ 101ھ میں تحریر کردہ) جسے انہوںنے اپنے شاگردوں کو پڑھانے کے لیے تیار کیا تھا)۔

خطبات بہاولپور(12 خطبات )جن میں تاریخ قرآن،تاریخ حدیث ،تاریخ فقہ،تاریخ اصول فقہ و اجتہاد،اسلامی قانون بین الممالک،
دین(عقائد، عبادت، تصوف) ،عہد نبوی میں مملکت اور نظم و نسق،عہد نبوی میں نظامِ دفاع اور غزوات،عہد نبوی میں نظامِ تعلیم،عہد نبوی میں نظامِ تشریع و عدلیہ،عہد نبوی میں نظامِ مالیہ و تقویم،عہد نبوی میں تبلیغ اسلام اور غیر مسلموں سے برتاؤ۔”رسول اکرم ۖکی سیاسی زندگی ‘ ‘سیرت ابن اسحاق” سیرت طیبہ کا پیغام عصر حاضر کے نام”ا سلامی قانون کا ارتقاء و غیرہ ۔بے شک تحقیق کے مختلف میدان انہوں نے بڑے معرکہ کی چیزیں پیش کیں، لیکن شاید ان کا سب سے بڑا کارنامہ مسلمانوں کے بین الاقوامی قانون کے میدان میں ہے ،جس میں انہوں نے علمی دنیا سے یہ منوا لیا کہ بین الاقوامی قانون کے اصل بانی مسلمان فقہا اور علما ء ہیں، سترہویں صدی کے مغربی مفکرین نہیں۔

پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندا طبع لوگ
افسوس تم کو میرسے صحبت نہیں رہی

ڈاکٹر حمید اللہ اس وقت تک تصنیف و تالیف اور تحریر و تقریر میں مصروف رہے ،جب تک صحت نے ساتھ دیا ۔جب بیماریوں نے آلیا، یہ کام جاری نہ رکھ سکے، خود امریکہ میں اپنے عزیزوں کے پاس چلے گئے ۔ آپ 17 دسمبر 2002ء کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ول میں انتقال کر گئے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی دینی و دنیا وی خدمات کو قبول فرمائے ، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Meeting
Previous Post سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی اتحاد کا اعلان
Next Post اب جنگ دور تک جائے گی
Doctor Asim

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.