counter easy hit

بھارتی انتخابات میں آخری حربہ

لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں نامعلوم افراد نے مقامی بی جے پی لیڈر کے گھر میں گھس میں کر اس کی صاحبزادی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ لڑکی کے بھائی مدد کیلئے آئے تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر شاہ جہان پور کے آر سی مشن تھانے کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد بی جے پی لیڈر کے گھر گھس گئے۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر بی جے پی لیڈر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ، اس دوران بھائی مدد کو آئے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان جاتے ہوئے لڑکی کے کانوں کی بالیاں بھی نوچ کر لے گئے۔

متاثرہ لڑکی نے انصاف کے حصول کیلئے پولیس سے رجوع کیا تو انہوں نے پرچہ درج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد لڑکی ایس پی کے پاس پہنچ گئی۔ ایس پی کے حکم پر متاثرہ لڑکی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے بھارت میں آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں ۔واضح رہے بھارت میں پولیس نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنر جی کی تصویر کو قابل اعتراض طور پر فوٹو شاپ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کارکن پریانکا شرما کو حراست میں لے لیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی کارکن نے اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی نیویارک میں عالمی فیشن مقابلے میں کیٹ واک کے دوران قابل اعتراض لباس پہنے ایک تصویر میں فوٹو شاپ کی مدد سے ان کے چہرے کو مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنر جی کے چہرے سے تبدیل کر دیا۔بی جے پی کی کارکن نے یہ فوٹو شاپ تصویر سوشل میڈیا پر بطور وائرل کردی جسے سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید سامنا رہا