counter easy hit

سانحہ لاس ویگاس: ٹرمپ زخمیوں کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے

لاس ویگاس میں پیش آنیوالے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونیوالوں سے اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

Las Vegas incident: Trump reached the hospital to see the injuriesگزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول ملینیئا ٹرمپ لاس ویگاس پہنچے جہاں وہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کرنے اسپتال پہنچتے۔ ٹرمپ نے امریکیوں کو بہادر قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک امریکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے متاثرین سے مزید کہا کہ ہم ایک عظیم قوم ہیں اور وہ ہر مشکل میں ان کے ساتھ ہیں۔

اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد انہوں نے لاس ویگاس کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا رُخ کیا اور کسی بھی حادثے کی صورت میں اپنی جان جوکھم میں ڈال کر سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ سب ساتھ ہیں امریکیوں کو اپنی ہمت یکجا رکھنے کی ضرورت ہے۔