counter easy hit

ایم کیٹ کا پیپر لیک کرنے پر مرکزی ملزموں سمیت 12 گرفتار

لاہور: مرکزی ملزموں میں ڈاکٹر جتوئی اور ڈاکٹر انعام پیپر آؤٹ کرنے میں ملوث پائے گئے، رپورٹ سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا۔

Arrested 12 including main accused on leaks of MCAT paperایم کیٹ کا پیپر لیک کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے 2 مرکزی ملزموں سمیت 12 کو گرفتار کر لیا۔ مرکزی ملزموں میں ڈاکٹر جتوئی اور ڈاکٹر انعام پیپر آؤٹ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ رپورٹ سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیٹ کا پیپر لیک کرنے میں 12 افراد کو ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لاہور سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ڈیفنس سٹی سے مرکزی ملزموں ڈاکٹر جتوئی اور ڈاکٹر انعام کو گرفتار کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے پیپر لیک کیا تھا۔ ملزموں نے تصدیق کی کہ یہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لیک کروایا گیا ہے۔