counter easy hit

یورپ میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے اداروں کی بڑی مشقیں

Large practices

Large practices

لندن ……ارے ٹھہرئیے ۔یہ کسی قدرتی نا گہانی آفت کے حقیقی مناظر نہیں بلکہ لندن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ایمر جنسی اداروں نے یورپ کی سب سے بڑی مشقوں کے مناظر ہیں۔
ان مشقوں میں ایسے مصنوعی حالات ترتیب دئیے گئے، جس میں کلاک ٹاور، ٹیوب اسٹیشن پر گِر پڑتا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کی جان داؤ پر لگ جاتی ہے۔تقریباً ایک ہزار افراد نے ان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیاجس میں سانس بحال کرنے سے لے کر شدید چوٹوں میں خون کے بہاؤ کو روکنے اور جان بچانے کے دیگر عوامل پر عملدرآمد کیا گیا۔بھاری بھرکم سامان کے نیچے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے کیا اقدامات کی ضرورت پڑتی ہے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد دینے کی مشق کی گئی۔