counter easy hit

الیکٹرک بورڈ پر تیز رفتاری سے اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ

Electric Board

Electric Board

نوبیل سٹی……عام طور پر منچلے نوجوانوں کو اسکیٹنگ کر تے ہو ئے تو آپ نے دیکھا ہی ہو گا تاہم الیکٹرک اسکیٹ بورڈ پرتیز ترین رفتار سے اسکیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنانا کوئی معمولی بات نہیں۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 32سالہ شخص نے الیکٹرک اسکیٹ بورڈ پر95اعشاریہ83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔Mischo Erban نے سلوینیا میں ایئرپورٹ کے رن وے پر لیکٹرک اسکیٹ بورڈپر اسکیٹنگ کرتے ہوئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔