counter easy hit

لارا دتہ ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوے بکھیرنے کو تیار

Lara Dutta

Lara Dutta

ممبئی (جیوڈیسک) 2003 میں فلم ’’انداز‘‘ سے فنی کریئر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ شادی کے بعد پہلی بار فلمی پردے پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2011 میں شادی کے بعد فلمی صنعت سے رخصت لینے والی اداکارہ لارا دتہ ایک بار پھر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی اور پربھو دیوا کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’سنگ اس بلنگ‘‘ میں اداکار اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس حوالے سے اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ فلم ’’سنگ اس بلنگ‘‘ میں منفرد کردار کرتی نظر آئیں گی جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔

واضح رہے کہ لارا دتہ نے 2000 میں عالمی مقابلہ حسن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھارتی فلم نگری میں قدم رکھ تھا۔