counter easy hit

لالہ موسیٰ کے سرکلر روڈ ٹوٹ کر کھنڈر بن گئی

Lala Musa Circular Road

Lala Musa Circular Road

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )لالہ موسیٰ کے سرکلر روڈ ٹوٹ کر کھنڈر بن گئی ، عوامی نمائندگان بے خبر لوگوں کے مسائل میں مسلسل اضافہ تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کی سرکلر روڈ پرانی چونگی سے لے کر سیدا گول تک ٹوٹ ٹوٹ کر کھنڈر بن چکی ہے مقامی ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال حلقہ پی پی 112چوہدری اشرف دیونہ بھی اس صورتحال سے بے خبر ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ لالہ موسیٰ سرکلر روڈ کی تعمیر نو کرائی جائے تاکہ لوگوں کے مسائل کم ہو سکیں اور دیگر اہل علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو چوہدری جعفر اقبال ، چوہدری اشرف دیونہ خصوصی توجہ فرماتے ہوئے ان مسائل کو فی الفور حل کرایا جائے