counter easy hit

لاہور: ولیمے کا کھانا کھانے سے 60 سے زائد افراد کی حالت غیر

Lahore: William

Lahore: William

لاہور……… لاہور کے علاقے بلال گنج میں ولیمے کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 60 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلال گنج کے علاقے میں ولیمے کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 60 سے زائد افراد کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی جس پر متاثرین کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 3 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔