counter easy hit

چین: شینزین میں زیکا وائرس کی جانچ کے لئے ٹیسٹ شروع

China began test

China began test

شینزین……..جنوبی چین کے شہر شینزین میں زیکا وائرس کے لئے لیبارٹری ٹیسٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی مقامات پرمتعدی مرض کے بارے میں جاننے کے لئے لیبارٹر ی ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ شینزین نے نئے قمر ی سال کا جشن منانے کے لئے بیرون ممالک سے متعدد چینی شہریوں کی آمد ہوئی ہے جس کے باعث دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے طبی معائنے کو لازمی قرار دیا گیاہے۔واضح رہے کہ وینزویلا سے آنے والے 34سالہ چینی شہری کو بخار اور سردرد کی شکایت ہوئی تھی ،مذکورہ شخص کا طبی معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ چینی شہری زیکا وائرس سے متاثر ہے جس کے باعث انتظامیہ کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی مقامات پر طبی معائنے کا عمل شروع کر دیا گیا