counter easy hit

لاہور: بے قابو ٹرالر دیوار توڑ کر گھر میں گھس گیا، دو بچے جاں بحق, ایک زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کے علاقے شفیق آباد مالی پورہ کے بازار میں بلڈنگ میٹریل سے لدا ٹرالر بے قابو ہوکر گھر میں گھس گیا جس سے آٹھ سالہ شیر علی اور ایک سالہ حسن جاں بحق موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی فہد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیو ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ورثاء نے بچوں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر بند روڈ بلاک کر دی اور شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک جام ہوگئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے اور جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا ہے۔