counter easy hit

ہالی ووڈ باکس آفس پر ’’امریکن سنائپر ‘‘ کا راج برقرار

American Sniper

American Sniper

نیویارک (یس ڈیسک) ہالی ووڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی نئی فلمیں ناکام، امریکن سنائپر کا راج برقرار ، رواں ہفتے مزید 10 ملین ڈالرز کما لئے۔

رواں ہفتہ ہالی ووڈ کے لئے زیادہ کامیاب نہیں رہا۔ بلیک اور وائٹ، دی لوفٹ اور پروجیکٹ المانک باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام رہیں۔

امریکن سنائپر باکس آفس پر 227 ملین ڈالرز کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ رواں ہفتے فلم نے مزید 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔