counter easy hit

لاہور زیادتی کیس، وزیراعلیٰ کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل

Lahore rape, on the orders of Chief Medical Board

Lahore rape, on the orders of Chief Medical Board

لاہور ……وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار نوعمر لڑکی کے دوبارہ طبی معائنے کیلئے 4رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔ملتان روڈ رانا ٹاؤن کی رہائشی 14 سالہ لڑکی کو اپرمال پر واقع ہوٹل میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ،مقامی عدالت نے مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ اور اس کے ساتھیوں کاجسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے ۔14 سالہ لڑکی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے دو بار عدالت گئی تاہم طبیعت خراب ہونے کے باعث بیان ریکارڈ نہ کرا سکی اور اسے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ،گزشتہ روز بھی لڑکی نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرانا تھا تاہم وکیل کی درخواست پر عدالت نے 6 جنوری تک مہلت دے دی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر لڑکی کے دوبارہ طبی معانئے کےلیے 4رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے ،وزیر اعلیٰ نے لڑکی کا دوبارہ طبی معائنہ کراکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔