counter easy hit

کراچی:شاہراہ فیصل پر6 گھنٹے بعد ٹریفک بحال

Karachi: Faisal highway traffic restored after 6 hours

Karachi: Faisal highway traffic restored after 6 hours

کراچی …..کراچی میں شاہراہ فیصل پر مرمتی کام کی وجہ سے ٹریفک کی روانی 6 گھنٹے تک متاثر رہنے کے بعد بحال کردی گئی ہے ،ٹریفک جام کے باعث ایمبولینسوں اور ائیر پورٹ جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا ۔ڈرگ روڈکےقریب گلستان جوہرسےآنےوالاروڈٹریفک کےلیےکھول دیاگیا،جس کے باعث ڈرگ روڈ ،اسٹار گیٹ ،ناتھا خان پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔رات گئے کراچی میں شاہراہ فیصل پرڈرگ روڈ کے قریب مرمتی کام کے باعث ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا،جس کے باعث ڈرگ روڈ، ناتھا خان، اسٹار گیٹ اور ملیر 15 پررات گئے تک بد ترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،کئی ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں۔