counter easy hit

لاہور قلندرز روزانہ ایک طالبعلم کی سیمسٹرفیس ادا کرے گا

lahore-qalandars-will-will-pay-a-students-symester-fee

lahore-qalandars-will-will-pay-a-students-symester-fee

لاہور(یس اردو نیوز)لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیدیم کا ایک اسٹینڈ طالب علموں کےلیے مخصوص کر دیا ہے جبکہ چیئرمین رانافواد نے اعلان کیا ہے کہ روزانہ قرعہ اندازی کےذریعے ایک طالب علم کے ایک سیمسٹر کی فیس لاہور قلندرز ادا کرے گا۔

لاہور قلندرز کےچیئرمین رانافواد نے اعلان کیا ہے کہ جاز رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ طالب علموں کےلیے مخصوص ہوگا جہاں آنے والے اسٹوڈنٹس میں سے ایک طالب علم کے پورے سیمسٹر کی فیس لاہور قلندرز ادا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوش نصیب اسٹوڈنٹ کا چناؤ ﷰقرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ رانا فواد نے یہ بھی اعلان کیا کہ میچز دیکھنے کےلیے آنے والے دیگر تماشائیوں کےلیے سرپرائز گفٹس کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website