counter easy hit

لاہور:پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کانیا ایمرجنسی بلاک فعال

Lahore: Punjab Institute of Cardiology once a new emergency block active

Lahore: Punjab Institute of Cardiology once a new emergency block active

 

یس اردو.کام …لاہورمیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کےنئے ایمرجنسی بلاک نے کام شروع کردیا ،50بیڈزپر مشتمل نئی ایمرجنسی فعال ہو گئی،تاہم نئے ایمرجنسی بلاک کےمکمل فعال ہونے سےایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد 216تک بڑھ جائے گی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور فرینڈز آف پی آئی سی کے تعاون سےلاہورمیں دل کےاسپتال پی آئی سی کا نیا ایمرجنسی بلاک فعال ہو گیا،نئے بلاک کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیاجا رہا ہے، 50 کروڑ روپےکی لاگت سے جدید طبی سہولتوں سے آراستہ 200 بستروں پر مشتمل 4منزلہ نیا ایمرجنسی بلاک بنایا گیا ہے ۔

پہلے مرحلے میں 50بستروں پر مشتمل گراونڈ فلور کو فعال کیا گیا ہے، تاہم کہاجا رہاہےکہ جلد ہی فرسٹ فلورکو بھی فعال کر دیا جائےگا،اس سے پہلے پی آئی سی کی ایمرجنسی وارڈصرف16بیڈز پر مشتمل تھی

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website