counter easy hit

لاہور: سرکاری سکولوں کے نام ‘اے پی ایس’ کے شہداء سے منسوب

Lahore: official school name 'APS' attributed

Lahore: official school name ‘APS’ attributed

لاہور میں ماڈل ٹاون کے سی بلاک بوائز اور ای بلاک گرلز ہائی سکول کو شہدائے پشاور کے ناموں سے منسوب کر دیا گیا اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد میں شرکت
لاہور (یس اُردو) لاہور میں سرکاری سکولوں کے نام کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء سے منسوب کر دیا گیا ، پشاور اور فیصل آباد میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں ، مت سمجھو ہم نے بھلا دیا ، شہداء کی قربانی کو دنیا نیوز نے سلام پیش کیا۔
اسلام آباد کے بعد لاہور کے بھی دو سکولوں کو شہدائے پشاورکے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔لاہور میں ماڈل ٹاون کے سی بلاک بوائز اور ای بلاک گرلز ہائی سکول کو شہدائے پشاور کے ناموں سے منسوب کر دیا گیا اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔شرکا نے سانحہ پشاور کے معصوم شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو نا قابل فراموش قرار دیا ، تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے سکولوں کو شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوم سانحہ پشاور کے ننھے شہدا کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دے گی ۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں دو جب کہ پنجاب بھر میں کل دس سکولوں کو شہدا کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے ۔