counter easy hit

لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں سرچ آپریشن، 13 مشتبہ افراد گرفتار

Lahore, Multan and Faisalabad operation, 13 suspects arrested

Lahore, Multan and Faisalabad operation, 13 suspects arrested

لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور:حساس اداروں اور پولیس نے لاہور کے علاقہ باگڑیاں اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لے لیا۔ ملتان کے علاقے قاسم بیلا اور گجر کھڈا کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ فیصل آباد کے علاقے چنچل والا میں بھی پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا لیکن کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website