counter easy hit

یااللہ خیر ۔۔۔۔۔۔۔لاہور،اسلام آباد کے گردونواح میں زلزلےکی شدت 6.1ریکارڈ ،ہلاکتو ں کا حدشہ

لاہور(ویب ڈیسک)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔4 بج کر 2 منٹ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی وجہ سے آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں شدید تباہی کی اطلاعات ہیں۔آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث مسجد کامینار گر گیا،متعدد سڑکیں پھٹ گیئں،سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں سڑکوں میں دھنس گیئں،اطلاعات کے مطابق دیوار گرنے سے ایک بچی ہلاک ہوگئی،جبکہ ڈی سی آزادکشمیر نے ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کردی ، جاتلاں کے قریب سڑکوں پرشگاف پڑگئے،بھمبر میں کئی عمارتوں کےشیشے ٹو ٹ گئے، میر پور آزاد کشمیر حکومت نے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ، کھڑی شریف اور ملحکہ کئی د ہیات میں مکانات کو نقصانات پہنچا،وفاقی جبکہ وفاقی وزیر فواد چویدری نے ٹوئٹ کیاہے زلزلہ کی شدت 6.1 ریکارڈ کئی گئی وہاں سے موصول ہونے والے تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں اور کئی گاڑیاں الٹ گئی ہیں۔زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 9 کلو میٹر تھی۔پنجاب میں خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، پتوکی، چونیاں، پاکپتن، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، نارنگ منڈی اور سیالکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جب کہ میرپور آزاد کشمیر، بھمبھر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ،بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر،اپر دیر، لوئر،چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم اس کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

Lahore,, mirpur, and, SURROUNDINGS, SHOKE, BECAUSE, OF, EARTHQUAKE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website