counter easy hit

لاہور: جوہر ٹاؤن میں نوبیاہتا دلہا دلہن لٹ گئے

Lahore: Johar Town

Lahore: Johar Town

لاہور………لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دلہا دلہن کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر دلہن کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جوہر ٹائون میں شادی ہال سے رخصتی کے بعدنوبیاہتا جوڑا گھر جا رہا تھا، اس دوران راستے میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیااور دلہن کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اتار لیے۔ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر دلہن کوتشدد کا نشانہ بنا کر زخمی بھی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔