counter easy hit

لاہور ،غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل

Lahore, honor killing of daughter

Lahore, honor killing of daughter

لاہور……لاہور ہائی کورٹ نےغیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل افسوس ناک ہے ، اس جرم میں ضمانت کے لیے صرف صلح کافی نہیں ۔فیصل آباد کے غلام یاسین نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی شاہدہ کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ غیرت کے نام پر بڑھتی ہوئی قتل و غارت افسوس ناک ہے ۔رياست اور معاشرے کے خلاف کسی جرم میں ضمانت کے لیے صرف صلح کافی نہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 2004ء میں قوانين میں ترميم ہو چکی ہے ، اس جرم میں صلح مخصوص شرائط اور ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغير نہیں ہو سکتی۔