counter easy hit

امریکی ویزوںکیلئےجعلی دستاویزات بنانے والے دو ملزمان عدالت پیش

documents submitted

documents submitted

اسلام آباد ……اسلام آباد کی عدالت نے امریکی ویزوں کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے دوگرفتار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے ۔امریکی ویزوں کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات تیارکرنے والے 2ملزمان راجہ محمد شفیق اور جمال سید کواسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ صبیح الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان سے تفتیش کے لیے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تاہم عدالت نے 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے ملزمان کو 4 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ ملزمان نے امریکی ویزوں کے لیے 250درخواستیں جعلی دستاویزات کے ساتھ تیارکیں جن میں سے 50درخواستوں پر امریکی ویزے جاری بھی کیے گئے۔