یوم پاکستان کے موقع پر آج لاہور میں واہگہ بارڈر اور قصور کے قریب حسینی بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔

Lahore: flag-lowering prestigious ceremony on wagah Border
واہگہ بارڈر پر پریڈ کا پنڈال عوام سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جہاں حاضرین کا جذبہ حب الوطنی عروج پرتھا، ہزاروں شہری پاک افواج کے مختلف دستوں اور بینڈز کی پرفارمنس پر خوشی سے سرشار ہو کر نعرے لگاتے اور تالیاں بجاتے رہے۔ پریڈ دیکھنے والوں میں بچوں اور بڑوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں جبکہ خواتین اہلکاروں نے بھی پریڈ میں منعقدہ پروگراموں میں حصہ لیا۔ واہگہ بارڈرپرپرچم اتارنےکی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یوم پاکستان پرقصور کے قریب واقع حسینی والابارڈرپر بھی قومی پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی جہاں رینجرز کی پریڈ نے حاضرین کے دل گرما دیے،فضااللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجنے لگ۔








