لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزم کو گرفتار کرکے 2 کلو 300 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

Lahore: Failed of attempt to smuggle heroin to Saudi Arabia
اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم نعیم غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے ہیروئن سعودی عرب لے جانا چاہتا تھا۔اس نے کینوؤں کا گودا نکال کر اس کے چھلکوں میں ہیروئن بھری ہوئی تھی، جس کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے۔ اے ایس ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔








