counter easy hit

لاہور :ڈولفن فورس نے گھر لوٹنے والے دو ملزم گرفتارکر لئے

Lahore: Dolphins Force

Lahore: Dolphins Force

کارروائی علامہ اقبال ٹائون کے علاقے میں ہوئی ، ملزموں کے قبضے سے لوٹا ہوا مال برآمد ، دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب
لاہور (یس اُردو) لاہور میں ڈولفن فورس نے گھر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے ، لاکھوں روپے کا لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا ۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ملزمان یاسر اور اسلام نے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھر کا صفایا کیا ۔ لوٹ مار کے بعد ملزمان نے گھر سے گاڑی ، 50 تولے سونا ، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈ لے کر فرار ہو گئے ۔ ڈولفن پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان اسلام اور یاسر کو دبوچ لیا جبکہ دو ملزم فرار ہو گئے ۔ پولیس نے دونوں ملزموں سے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا ، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔