counter easy hit

لاہور ائیر پورٹ: ایک ہی دن میں ریکارڈ 14 پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پروازوں کی منسوخی اور اِن کی آمدورفت میں تاخیر معمول بن گئی۔ 24 گھنٹوں میں پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز کی 14 پروازوں کی منسوخی نے تو نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا، طویل انتظار کی کوفت سے مسافر شدید پریشانی کا شکار رہے۔

Lahore Airport: record of 14 flights canceled in one day passengers tenseلاہور ائیر پورٹ پر پروازوں کی منسوخی اور اِن کی آمدورفت میں تاخیر ایسا معمول بن چکی ہے جس میں بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔ 24 گھنٹوں میں 14 پروازوں کی منسوخی کے ساتھ ساتھ اِن میں تاخیر کا سلسلہ بھی جاری رہا اور مختلف وجوہات کی بنا پر چھ پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سامنا رہا۔ حکام مسائل کی وجہ طیاروں کی کمی اور تکنیکی خرابیوں کو قرار دیتے رہے اور صورت حال میں بہتری کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہنے کا بھی کہتے رہے۔