counter easy hit

پاکستان ٹیم لیسٹر میں آج پریکٹس سیشن کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ میچ سے قبل آج پریکٹس سیشن کرے گی۔

Pakistan team will conduct a practice session today in Lesterپاکستان کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

جہاں وہ کل سے لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

لیسٹر پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے مکمل آرام کیا تھا اور آج قومی کرکٹرز صبح کے سیشن میں ٹریننگ کریں گے۔ محمد عامر گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے وہ دائیں گھٹنے میں اب تک تکلیف محسوس کر رہے ہیں ان کی ٹریٹمنٹ جاری ہے۔

محمد عامر کی فٹنس کا بھی آج جائزہ لیا جائے گا۔