counter easy hit

لاہور ایئرپورٹ پر ملائیشیا سے آنے والے تابوت تبدیل

Lahore Airport coffin from Malaysia Change

Lahore Airport coffin from Malaysia Change

لاہور……لاہور ایئرپورٹ پرملائشیا سے آنے والی لاشوں کے تابوت تبدیل ہوگئے۔خانیوال کے رہائشی عمیر کی لاش پشاور اور پشاور کے رہائشی لائق خان کی لاش خانیوال پہنچادی گئی۔خانیوال کے علاقے عبدالحکیم کا رہائشی 22 سالہ عمیر فاروق ملائیشیا کی ٹریفک پولیس میں ملازم تھا جو تین روز قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا ۔ عمیر کی لاش لاہور ایئرپورٹ سے تابوت میں خانیوال لائی گئی ،لیکن تابوت کھولا گیا توکسی اور شخص کی لاش نکلی۔رثا نے ملائیشین حکام سے رابطہ کیا تومعلوم ہوا کہ لاہور ایئرائرپورٹ پر تابوت تبدیل ہوگئے اور عمیر فاروق کی لاش پشاور چلی گئی ۔پشاور میں لائق خان کے اہلخانہ سے بات چیت کے بعد عمیر کی میت خانیوال اورلائق کی میت پشاور بھجوادی گئی۔