counter easy hit

خیرپور: مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکوگرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

Khairpur police, 4 dakugrftar,

Khairpur police, 4 dakugrftar,

خیرپور……خیرپورمیں قومی شاہراہ پر ببرلو بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو بھاری اسلحے سمیت گرفتار کرلیے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس مقابلے میں 3 زخمی ڈاکووں سمیت 4 ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں ، ڈاکووں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔پولیس کےمطابق ڈاکو قومی شاہراہ پرلوٹ مارکرنے کے لیےآئے تھے، زخمی ڈاکووں میں غفار کھوکھر ، علی رضا لاکھو اور الطاف منگریو شامل ہیں۔