counter easy hit

لاہور،سروسز اسپتال کے17 میں سے7 وینٹی لیٹرزخراب

لاہورکےسروسز اسپتال میں نصف کے قریب وینٹی لیٹرز خراب ہونے سےمریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج مریض ایمبو بیگ کے ذریعے سانس لینے پر مجبورہوگئے ۔

Lahore, 7 Ventilators deteriorated from 17 of Services Hospital

Lahore, 7 Ventilators deteriorated from 17 of Services Hospital

لاہورکا بڑا سرکاری سروسز اسپتال جہاں دور و نزدیک کے روزانہ سیکڑوں مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں،اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈز میںان کے لیے صرف 17 وینٹی لیٹرز ہیں ۔کچھ روز سے صورت حال تشویشناک ہے،17 میں سے 7 نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،صرف دس فنکشنل ہیں۔وارڈز میں پڑے یہ ناکارہ وینٹی لیٹر مریضوں اور لواحقین کے لیے اذیت کا سامان بنے ہوئے ہیں۔بچوں کے آئی سی یو میں صرف 3 وینٹی لیٹرز درست ہیں باقی مریض سانس کی ڈوری برقرار رکھنے کے لیے ایمبوبیگ کا سہارا لینے پر مجبورہیں۔دوسری جانب سروسز اسپتال کے ایم ایس کا دعویٰ برعکس ہے،وہ کہتے ہیں کہ تمام وینٹی لیٹرز ٹھیک کام کر رہے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website