yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اداروں میں رابطے کا فقدان، نگران وزیر اعظم خود بجلی اور پانی کے مسائل کو دیکھیں: چیف جسٹس

Web Editor June 25, 2018 1 min read
Lack of contact in institutions, caretaker Chief Minister himself see the Power and Water issues: Chief Justice
Share this:

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اداروں کے مابین رابطے کا فقدان ہے، رپورٹس پیش کردی جاتی ہیں لیکن کام نہیں کیا جاتا، نگران وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ خود بجلی اور پانی کے مسائل کو دیکھیں اور اس وقت تک نہ اٹھیں جب تک فیصلے کا حل نہ نکلے۔ ڈیموں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ چکی ہے، بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کہاں سے ملے گا؟۔  چیف جسٹس نے نگران وفاقی حکومت کی نامکمل کابینہ کے حوالے سے ریمارکس میں کہا کہ وفاقی حکومت ابھی تک اپنے بندے پورے نہیں کرسکی کیا وفاقی حکومت صرف 5 وزرا کے سہارے چل سکتی ہے؟۔

راولپنڈی اسلام آباد میں پانی کی قلت سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ کیاہے، پانی کی فراہمی میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آبادکی روزانہ ضرورت 120 ملین گیلن پانی ہے ،شہری علاقوں میں 58 اعشاریہ 71ملین گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پانی کی فراہمی کن ذرائع سے ہوتی ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پانی کی فراہمی سملی اور خان پورڈیم سے ہوتی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خان پور ڈیم میں پانی کا لیول خطر ناک سطح کے قریب ہے جبکہ سملی ڈیم میں بھی پانی ڈیڈلیول کے قریب ہے۔

میونسپل کارپوریشن حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گزشتہ 3 سال سے کم بارشیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح کم ہوئی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تعمیرات کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر نہیں آ رہی ، بارشیں نہ ہوئیں توپانی کہاں سے ملے گا؟ ، اسلام آبادکے لوگ پانی کے بغیر تو نہیں رہ سکتے۔میونسپل حکام نے بتایا کہ پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ بنایا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا رپورٹس آجاتی ہیں لیکن پیشرفت نہیں ہوتی بتادیں حکومت کدھرہے؟، ہمیں حکومت کا بتا دیں تو بلا لیتے ہیں، اداروں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے، ہر ادارہ دوسرے پر ذمہ داری ڈال دیتا ہے۔ آبی منصوبے کیلئے بجٹ میں رقم مختص ہوچکی ہے، رقم کی حتمی منظوری وفاقی حکومت نے دینی ہے، نگران حکومت بھی یہ منظوری دے سکتی ہے، تمام اداروں کوایک ساتھ مل کرفیصلے کرنے چاہئیں۔

چیف جسٹس نے نگران وفاقی حکومت کی نامکمل کابینہ سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ابھی تک اپنے بندے پورے نہیں کرسکی کیا وفاقی حکومت صرف 5 وزرا کے سہارے چل سکتی ہے؟، ایک دن میں سینکڑوں فائلیں آتی ہیں کیا ایک بندہ اتنی فائلوں کا جائزہ لے سکتا ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ پانی و بجلی کے امور پر ہنگامی صورتحال میں کام کرنا ہوگا وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ پانی اور بجلی کا معاملہ خود دیکھیں اور جب تک مسئلے کا حل نہ نکلے مت اٹھیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Senior leader of PML (N) Sardar lnam ul Haq Buttar included in PTI
Previous Post مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سردار انعام الحق بٹر پی ٹی آئی شامل
Next Post یمن میں حوثی جنگووں کی جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ
Houthis regime in Yemen attack on Saudi Arabia capital with ballistic missiles attack

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.