yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہارنیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار
    • میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقررمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہارنیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار
    • میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقررمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

مزدور کی عظمت اور ہمارا معاشرتی رویہ

Yes 1 Webmaster March 16, 2015March 16, 2015 1 min read
Labour
Share this:
Labour
Labour

تحریر : اقبال زرقاش
ہمارے معاشرے میں تن آسانی اس قدر عام ہو گئی ہے کہ انسان چاہتا ہے کہ بغیر کچھ کام کئے اسے سب کچھ مل جائے ۔یہی نظریہ ہے جس کے تحت ہمارے معاشرے میں بھکاریوں کی تعداد روز بروز بڑھی جا رہی ہے بلکہ یہ لوگ ایک منظم پیشے کے انداز میں کرتے ہیں ۔ان کی آمدن اس قدر ذیادہ ہوتی ہوتی ہے کہ بسا اوقات امیر لوگ بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ایسے لوگ جو محض بھیک مانگ کر گزر اوقات کرتے ہیں وہ معاشرے کے لئے وجہ شرم ہیں ۔کوئی زندہ قوم ایسے وجود برداشت نہیں کر سکتی دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ جب ہمارے ہاں بھلے چنگے اور ہٹے کٹے لوگوں کو مانگتے دیکھتے ہیں تو ہمارے بارے میں ان کے نظریات عجیب و غریب ہوتے ہیں ۔کیونکہ ہم جس پاک مذہب کے پیرو کار ہیں اس کے ہادی نے ہمیں محنت ہی کی تلقین کی ہے ۔آپ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا کہ تمہارے پاس جو کچھ ہے اسے بیچ کر کلہاڑا لائو ۔آپ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے اس کلہاڑے میں دستہ ٹھوکہ اور اسے کہا کہ جنگل سے لکڑیاں کاٹو اور بیچو یہ اس سے کہیں بہتر ہے کہ جب تم قیامت کے دن اٹھوتو تمہارے چہرے پر بھیک مانگنے کی ذلت کا داغ نمایا ںہو۔

گویا تن آسانی دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے والا اور بھیک مانگنے والا فی الحقیقت ذلیل اور رسوا ہے ۔اور اس کے مقابلے میں اپنے ہاتھ سے محنت کرنے والا اور کمانے والاعظیم ہے۔رسول پاک صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک صاحب حاضر ہوئے ان کے ہاتھوں پر سیاہی کے نشان تھے ۔آپ نے فرمایا کہ تمہارے ہاتھوں پر کیا لکھا ہوا ہے ۔اس نے کہا حضور صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم میں پتھر کوٹنے کا کام کرتا ہوں اور میرے ہاتھو ں پر سیاہ گٹے سے پڑ گئے ہیں ۔حضور صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم اٹھے اور آپ نے اسکے ہاتھوں کو بوسہ دیا ۔یہ قدر قیمت ہے ایک مزدورکے ہاتھوں کی بد قسمتی ہے آج ہمارے معاشرے میں مزدور کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے ۔کیونکہ ہمارا معاشرہ مکمل طور پر مادی معاشرہ ہو گیا ہے ہر شے پیسے کے گرد گھومتی ہے ۔یہاں تک کہ انسان مشرف بھی زر وسیم ہی کے پیمانے سے ناپا جاتا ہے ۔جس کے پاس جس قدر دولت ذیادہ ہے عشرت کے سامان وافر ہیں ۔نوکر چاکر اور روپے پیسے کی ریل پیل ہے وہی قابل عزت سمجھا جاتا ہے خواہ وہ دینی قدروں سے کتنا ہی دور کیوں نہ ہو اور اخلاق لحاظ سے کتنا ہی کم تر کیوں نہ ہو اگر حقیقت پسند نگاہوں سے دیکھا جائے تو ایک مزدور عظیم ہے ۔کیونکہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا بد عنوانی کا مرتکب نہیں ہوتا وہ ایک خود دار انسان ہے وہ کاروبار میں سچ اور جھوٹ اور جھوٹ کو سچ نہیں بناتا وہ کسی کو دھوکا نہیں دیتا اپنا خون پسینہ ایک کرتا ہے اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا ہے ایسے ہی لوگوں کی عظمت مسلمہ ہوتی ہے اور ایسے ہی لوگ اس قابل ہیں کہ ان کے ہاتھوں کو بوسہ دیا جائے کیونکہ خود خالق کائنات بھی ایسے انسانوں سے پیار کرتا ہے یہی وہ لوگ ہیں جن کی محنت سے تہذیب کا چہرا نکھرتا ،معاشرے میں حسن آتا اور امیروں کو آسائش کی نعمتیں ملتی ہیں۔

بظاہر ایک امیر شخص کی زندگی پر کشش محسوس ہوتی ہے یوں لگتا ہے کہ وہ سونے چاندی میں کھیلتا ہے زرق برق زندگی گزارتا ہے اور اطلس و کم خواب میں تلتا ہے ۔مگر زرا قریب ہو کر دیکھا جائے تو اس کی زندگی قدرے دردناک ہوتی ہے کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے ۔اگر آدمی حلال روزی کمائے تو اس کی زندگی میں آسودگی اورآسائش تو آ سکتی ہے ۔تعیش اور اسراف نہیں ۔جتنے لوگ عیش و عشرت کے دلدادہ ہوتے ہیں اور اسراف ان کی فطرت میں ہوتا ہے اور معمولی معاشرتی تقاریب پر کروڑوں روپے صرف کرتے ہیں ۔یہاں تک کہ ہزاروں روپے آتش بازی میں اڑاتے ہیں بلکہ پھونکتے ہیں ان لوگوں کے پاس کالا دھن ہوتا ہے حرام کی کمائی ہوتی ہے اور ان کی زندگی بد عنوانیوں سے عبارت ہوتی ہے نتیجہ معلوم کہ یہ بد عنوانیاں ان کے شب و روز سے اطمینان جیسی دولت چھین لیتی ہے اور وہ ذہنی مریض ہو جاتے ہیں اور ان کے جسم کی دیوار کھوکھلی ہو جاتی ہے انہیں نہ دن کو چین ہوتا ہے اور نہ رات کو آرام دوسری طرف ایک مزدور دن بھر کی محنت کے بعد چند پیسے لے کر سادہ خوراک کھاتا ہے اپنے بال بچوں کو کھلاتا اور مٹی کے گھروندے میں سکون کی نیند سو جاتا ہے سکون اور مسرت کی اس ننھی منھی دنیا پر دولت مندوں کے ہزاروں ایوان قربان کئے جا سکتے ہیں کیونکہ وہ زندگی جو سکون سے خالی ہے وہ ایک ایسا عذاب ہے جو بحر نوع جہنم سے بھی بد تر ہے ۔مزدور کی محنت سے زندگی میں رونق حسن اور رعنائی ہے اور اس کے دم سے جنگل ،گلزار اور ویرانے بہار آفرین ہیں۔

جس کا ہر قطرہ ہے دنیا کے لئے آبِ حیات
چشمہ پھوٹا ہے وہ مزدور کی پیشانی سے

ایک مزدور کی ضروریات زندگی مختصر ہوتی ہیں انسان جس قدر اپنے ضروریات کو گھٹاتا ہے وہ اتنا ہی اللہ تعالی کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ مزدور کی اکثریت پابند صوم و صلوٰة ہوتی ہے ان کی کمائی حلال ہوتی ہے ان کی اولاد کی رگوں میں پاکیزہ رزق جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی ان کی دعائوں کو قبول کرتا ہے انہیں اطمینان قلب اور سکون کی خاطر ایسی نعمت میسر ہوتی ہے جو بادشاہوں اور امیر وں کو دولت کے تمام تر خزانے دے کر بھی نہیں مل سکتی ہمارا معاشرہ سرمایہ دارانہ نظام کے تحت چل رہا ہے یہاں امیر روز بروز امیر ہوتے جا رہے ہیں اور وہ لوگ جو محنت کرتے ہیں وہ فاقوں کے ساتھ سوتے اور آہوں کے ساتھ اٹھتے ہیں۔

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ
دنیا ہے تیری منتظر روز مکافات

خدا کرے ہم لوگ مزدور کی سچی عظمت کی دل سے قدر کریں اس کا احتر ام کریں اور معاشرے میں اسے قدر و منزلت کی نگاہوں سے دیکھیں کیونکہ وہ اپنی محنت اور مشقت کی وجہ سے اللہ تعالی کے بہت قریب ہے اور یہی حقیقی عظمت و رفعت ہے مگر ہم اسے حقیر ور کم تر سمجھتے ہیں اوراسے اس کی مزدوری بھی یوں دیتے ہیں جیسے اس پر احسان کر رہے ہوں ہمیں ایسے رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے جو ہمیں پستی کی طرف لے جا رہے ہیں ۔ہمیں اسلا م نے جو مساوات کا درس دیا ہے اس پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری دنیا اور آخرت میں بھلائی ہے۔

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Fake Medicines
Previous Post عطائی ڈاکٹر اور جعلی ادویات کا دھندہ؟
Next Post کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے، چوہدری نثار
Chaudhry Nisar Ali

Related Posts

بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ

September 5, 2026
نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

September 5, 2026
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

September 5, 2026
یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.