counter easy hit

کویت کے امیر نے استعفیٰ قبول کرلیا، کابینہ مستعفی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)کویت کے امیر نے وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح اور ان کی کابینہ کی طرف سے دیا گیا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فی الحال شیخ صباح کی کابینہ نئی حکومت کے قیام تک نگراں کابینہ کے طور پر کام جاری رکھے گی۔ اس بارے میں ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔کویت کے وزیر اعظم صباح الخالد الصباح نے13 جنوری کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کیا تھا۔اس سے قبل کویت کے وزرا اور کابینہ اراکین نے انتظامی معاملات میں‌ کشیدگی پیدا ہونے کے بعد وزیراعظم کو اپنے استعفے پیش کئے تھے، استعفے دینے والوں میں کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع سمیت کابینہ کے تمام اراکین شامل تھے۔ اراکین اسمبلی نے کابینہ اور حکومت کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کے معاملے پر اختلاف کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفے دیئے، یہ استعفے اُس وقت سامنے آئے جب چند روز قبل اراکین اسمبلی نے کابینہ کی تشکیل نو سمیت دیگر امور پر وزیر اعظم سے سوال کرنے کے لئے ایک تحریک پیش کی تھی۔

KUWAIT, CABINET, RESIGNED, AND, AMEER KUWAIT, ACCEPTED, ALL, RESIGNATIONS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website