counter easy hit

وزیرستان دہشتگردوں سے پاک،برطانوی صحافی کا اعتراف

طویل مدت کےبعد شمالی وزیرستان کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی صحافی نے اعتراف کیا ہے کہ برطانوی راج میں سب سے خطرناک سمجھا جانےوالا وزیرستان دہشت گردوں سے پاک ہوگیا ۔

WAZIRISTAN, IS, NOW, PURGATED, FROM TERRORISTS, BRITISH, JOURNALISTبرطانوی اخبارڈیلی میل سے وابستہ صحافی پیٹربورن نے کئی سال بعد شورش زدہ علاقے میں قدم رکھا،انہوں نے ایک تحریر میں اعتراف کیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردوارداتوں کےبعد امن کی جانب بڑھتاپاکستان کسی معجزے سے کم نہیں ۔

انہوں نے اپنےدورہ شمالی وزیرستان سے مزید لکھا کہ کسی زمانے میں برطانیہ، امریکا اور دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کے مرکز، میران شاہ میں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں یا پھرافغانستان فرارہوچکے ہیں۔

برطانوی صحافی کے مطابق امریکا اور برطانیہ کی افغانستان میں یلغار کے بعد قبائلی علاقوں میں چھپنےوالے ان جنگجوؤں نے غیرملکی فوج پرحملے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website