
Kulbhushan Yadav’s, wife, and, mother, applied, for, visa
بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی کے ویزے کی درخواست پاکستان کو موصول ہوگئیں۔ترجمان دفتر خارجہ نےکلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی درخواستیں ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی پروسیسنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کی درخواستیں انسانی بنیادوں پر ویزے کے لئے ملی ہیں۔








