counter easy hit

افغان سی ای او سے پاکستانی وفد کی ملاقات

Afghanistans Chief, Executive, Abdullah, Abdullah assured, to, wipe, out, obstacles, against, development, work, in, Afghanistan, by, Pakistanپاکستان کے ارکان پارلیمنٹ، سفارتی و دفاعی امور کے ماہرین اورصحافیوں کے وفدنے افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ۔

افغان چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل کے بعد دوطرفہ بات چیت کا عمل آگے بڑھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ سیکیورٹی ہے، تاہم تجارت اور دیگر امور پر بھی بات ہوسکتی ہے ۔افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔

پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضل کی سربراہی میں پاکستانی وفد میں ارکان پارلیمنٹ شازیہ مری ، شبلی فراز ، مرتضی وہاب ، سابق سفارت کار ، سیکیورٹی امور کے ماہرین اور صحافی شامل تھے ۔وفد سے گفتگو میں عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے سیاسی عزم ضروری ہے ۔انہوں نے افغانستان میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website