yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، دفترخارجہ

MH Kazmi May 18, 2017 1 min read
Kulbhushan Jadhav case does not authorize under the jurisdiction of the International Court of Justice, Foreign Office
Share this:

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ویانا کنوینشن کے مطابق پاکستان چند معاملات پر عالمی عدالت کا دائرکار تسلیم نہیں کرتا اور اسی معاہدے کے مطابق کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

Kulbhushan Jadhav case does not authorize under the jurisdiction of the International Court of Justice, Foreign Office
Kulbhushan Jadhav case does not authorize under the jurisdiction of the International Court of Justice, Foreign Office

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ویانا کنوینشن کی خلاف ورزی کے الزامات سے بھارت خود بے نقاب ہوا،  پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں ویانا کنوینشن کے آرٹیکل 36 کے تحت نظرثانی شدہ یاداشت پیش کی جس میں ترمیم شدہ شقیں بھی جمع کرائی گئی ہیں، اس یاداشت کے مطابق پاکستان چند معاملات میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سزا یافتہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی اسی زمرے میں آتا ہے، کلبھوشن یادیو کئی بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے ہمارے قانونی ماہرین نے بھی عالمی عدالت میں یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ یہ معاملہ عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے، کشمیری رہنماؤں کو نظر بند اور حراست میں لیا جارہا ہے، آسیہ اندرابی اور صوفیہ صوفی کو خرابی صحت کے باوجود جیل بھیج دیا گیا جب کہ سید علی گیلانی کو ڈاکٹرز سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی،  بھارتی فوج ہندو انتہا پسند تنظیم کے ساتھ مل کر کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اسی انتہا پسند تنظیم نے نومبر 1947 میں لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام کیا اور اب ایک بار پھر یہ تنظیم اپنے ایجنٹ مقبوضہ کشمیر میں بھیج رہی ہے اور وادی کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کی کوشش کررہی ہے جس کے خلاف پاکستانی مشیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے  اور خط میں مستقل رہائشی سرٹیفکٹ کے اجرا کو اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا اقوام متحدہ اس معاملے پر خود مداخلت کرے کیوں کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو کچلنے کی بھارتی کوششوں نے کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی توجہ مزید مبذول کرادی ہے اب اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت تیزی سے اپنے ایٹمی پروگرام میں اضافہ کررہا ہے جو جنوبی ایشیا کے امن اور خصوصاً پاکستان کی سلامتی کےلئے خطرناک ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کام ہے کہ وہ ورکنگ باؤنڈی اور ایل او سی کی نگرانی کرے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں علاقے کا سروے کرے، اس معاملے پر مبصرین پاکستان سے بھرپور تعاون بھی کررہے ہیں لیکن بھارت نے اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کی نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اگر بھارت نے کوئی بھی مزاحمت کی تو پاکستان ماضی کی طرح اس کا بھرپور جواب دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے لیکن افغان حکام کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا ہے گزشتہ روز بھی افغانستان نے عالمی سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی جب کہ چند روز قبل بھی افغان فورسز کی جانب عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاک افغان سرحد چمن بارڈر کی بندش کی بنیادی وجہ بھی وہاں پر قیمتی جانوں کا ضیاع ہے جہاں بھی عوام کو خطرہ ہوگا وہاں حکومت اپنے شہریوں کو رہنے کی اجازت نہیں دے سکتی بات چیت کے بعد چمن سرحد کھول دی جائے گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Enemiy forces are trying to change the mind of youth through social media, Army Chief
Previous Post دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے ذہن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، آرمی چیف
Next Post سیاستدان چاہیں تو لڑنے کے علاوہ کام بھی کر سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق
Politicians would like to do work except for fight, Khawaja Saad Rafiq

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.