
سیکریٹری توانائی نعیم خان کو سیکرٹری ایریگیشن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے، سیکریٹری ایریگیشن طارق راشد کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز اکرام اللہ کو سیکرٹری ہوم کا عہدہ دے دیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری خزانہ شکیل قادر کو سیکریٹری توانائی کا ایڈیشنل چارج تفویض کردیا گیا ہے۔








