
آئی جی سندھ نے تزئین و آرائش و مرمت کے بعد عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ائی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی، ڈی آئی جی آر آر ایف کامران فضل بھی موجود تھے۔آئی جی سندھ نے آر آر ایف کے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ امن وامان اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں آر آر ایف کا کردار اہم ہے ۔








