counter easy hit

پشاور: پی آئی اے نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

312147_62619607پی آئی اے ملازمین نے صدر میں پی آئی اے کے مرکزی دفتر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی، اس موقع پر گو نواز گو کے نعرے بھی بلند کئے گئےپشاور (یس اُردو) پشاور میں پی آئی اے ملازمین نے نجکاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔پی آئی اے ملازمین نے صدر میں پی آئی اے کے مرکزی دفتر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ملازمین نے اس موقع پر گو نواز گو کے نعرے بھی بلند کئے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جوظالمانہ قدم ہے ۔ حکومت کا یہ فیصلہ پی آئی اے ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کسی بھی صورت منظور نہیں کی جائے گی ۔