counter easy hit

سندھ ہائی کورٹ، ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی درخواست ملتوی

312139_92421815سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو حکم دیا کہ درخواست گزار پہلے عدالت کو مطمئن کرے اور بتائے کہ مقدمہ فوجی عدالت میں کیوں چلایا جائےکراچی (یس اُردو) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی درخواست کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے 13 مارچ 2016 تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو حکم دیا کہ درخواست گزار پہلے عدالت کو مطمئن کرے اور بتائے کہ مقدمہ فوجی عدالت میں کیوں چلایا جائے اور آئندہ سماعت پر درخواست گزار ڈاکٹر عاصم کے خلاف قائم مقدمے کی ایف آئی آر اور الزامات فوجی عدالتوں کے قانون کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ۔ این جی او نے ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی درخواست دائر کی ہے ۔