counter easy hit

کے پی کے ، پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

KP, Punjab and rain

KP, Punjab and rain

دو سے تین روز کے دوران جڑواں شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ، کشمیر کے بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے
راولپنڈی (یس اُردو) راولپنڈی اسلام آباد میں مطلع صاف ، موسم گرم اور خشک ہے ۔ بالائی خیبر پختونخواہ ، پنجاب ، اسلام آباد ، شمال مشرقی بلوچستان ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک ہے ۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران جڑواں شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ آج خیبر پختونخواہ ، پنجاب کے بالائی علاقوں، شمال مشرقی ، بلوچستان ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران قلات ، نصیر آباد ، ملتان ، ڈی جی خان ، ساہیوال ، لاہور ، فیصل آباد ، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات بارش متوقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ۔ پیر سے بدھ کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔